Roza Ki Haqeeqat | Kashful Mahjoob Book

★★★ روزے کی حقیقت ★★★

★ حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ :
جبرائیل علیہ السلام نے مجھے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ :
روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اِسکی جزا ہوں۔
اس لئے کہ روزہ باطنی عبادت ہے جو ظاہر سے کچھ تعلق نہیں رکھتا اور غیر کا اس میں کچھ حصہ نہیں اور اس سبب سے اِسکی جزا بھی بہت بڑی ہے‌۔
📕 کشف المحجوب

★ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث اور ہے کہ :
جو بُری بات کہنا اور اُس پر عَمَل کرنا نہ چھوڑے تو اُسکے بھوکا پیاسا رہنے کی اللہ تعالیٰ کو کچھ حاجت نہیں۔
📕 صحیح بخاری، جلد 1، صفحہ 628، حدیث نمبر 1903، مکتبہ دارالکتب العلمیۃ بیروت

★ ایک اور جگہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ یوں فرمایا کہ :
بہت سے روزہ دار ایسے ہوتے ہیں کہ انکو اپنے روزے سے سوائے بھوک اور پیاس کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
📕 کشف المحجوب

★ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک صحابی سے فرمایا کہ :
جب تو روزہ رکھے تو چاہیئے کہ تیرے کان ، آنکھ، زبان، ہاتھ اور تیرا ہر عضو بھی روزہ رکھے۔
📕 کشف المحجوب

★ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
روزہ آدھی طریقت ہے۔
چنانچہ سالکان حق، روزہ ہی کے ذریعے اپنے مالک و خالق کو خوش کرتے ہیں اور رضائے الٰہی حاصل کرتے ہیں۔

★ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
روزے کی حقیقت ‘رُکنا’ ہے اور رُکے رہنے کی بہت سی شرائط ہیں مَثَلاً مِعدے کو کھانے پینے سے روکے رکھنا، آنکھ کو شہوانی نظر سے روکے رکھنا، کان کو غیبت سُننے سے، زَبان کو فضول اور فتنہ انگیز باتیں کرنے اور جسم کو حکم الٰہی کی مخالفت سے روکے رکھنا روزہ ہے،
جب بندہ اِن تمام شرائط کی پیروی کرے گا تب وہ حقیقتاً روزہ دار ہوگا۔
📕 کشف المحجوب، صفحہ 353، 354،

★ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
ہر روزہ کے لئے صحیح نیت اور سچی شرط ضروری ہے۔ لیکن یہ یاد رکھو کہ نفس کو روکنے کی بہت سی شرطیں ہیں، مثلاً پیٹ کو کھانے اور پینے سے بچائے رکھے، آنکھ کو نظرِ شہوت سے، کان کو غیبت سے، زبان کو لغو اور بیہودہ باتوں اور جسم کو دنیا کی متابعت اور شریعت کی مخالفت سے محفوظ رکھے۔ جب کوئی شخص حقیقی طور پر روزہ دار ہوگا۔
📕 کشف المحجوب

★ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
روزہ دار کو چاہئے کہ وہ بہرکیف ان پانچ حواس (دیکھنے، سننے، چکھنے، سونگھنے اور چھونے کی قوتوں) کو اپنے قابو میں رکھے یہاں تک کہ وہ حکم الٰہی کی مخالفت کو چھوڑ کر شریعت کی پوری طرح پیروی اختیار کرے تاکہ وہ صحیح معنوں میں روزہ دار کہلائے۔ ورنہ صرف کھانے پینے سے روزہ رکھنا، بچوں اور بوڑھی عورتوں کا کام ہے۔
📕 کشف المحجوب

★ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
روزه دراصل،
لہو (یعنی غافل کرنے کی چیز) ، غَیبت اور حرام چیزوں سے پرہیز کرنا ہے۔
📕 کشف المحجوب

★ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے محفوظ ہو جائے تو پھر اُسکے تمام احوال ہی روزہ دار ہوتے ہیں۔
📕 کشف المحجوب

★ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
لوگوں کا بہشت میں داخلہ رحمتِ الٰہی سے ہوگا۔ درجات بقدرِ عبادات کے ہوں گے اور بہشت میں ہمیشہ رہنا روزے کی جزا کے طور پر ہوگا۔
اس لئے حق تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ :
میں اسکی جزا دوں گا۔
📕 کشف المحجوب

ویڈیو کو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں ⁦👇🏻
———————————————————-
Roze Ki Haqeeqat | Hazrat Data Ganj Bakhsh Ali Hajveri | Kashf ul Mahjoob in Urdu | By Shamoon Qadri

Leave a Comment